کمٹہ 8/جولائی (ایس او نیوز) جمعہ کو کمٹہ میں لاری اور بس کے درمیان ہوئی ٹکر میں تین لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی جن کی شناخت ہوچکی ہے۔ پولس نے بتایا کہ دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک شخص اُڈپی اسپتال پہنچنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا تھا۔ حادثے میں مرنے والوں کی شناخت گوکرن ہوسکٹہ کی رہنے والی ششی کلا ایشور ہری کنترا، تُرکے گنی ہلّی کے رہنے والے وینکٹیش گنپتی گُنگا اور گوکرن ہنے ہلّی کے رہنے والے اسکول ٹیچر دیانند دیونّا نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
پولس نے بتایا کہ بس پر جملہ 25 مسافر سوار تھے جو کمٹہ سے گوکرن جارہے تھے، حادثے میں 22 مسافروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں جن میں چھ کی حالت نازک ہے ان کی شناخت گوکرن کی رہنے والی ہیماوتی سوکرو گوڈا، باوی کوڈلا کے رہنے والا پرساد سوریاکانت بانڈیکر، کڈیمے کی رہنے والی کلیانی کرشنا اچاری، سانیکٹا کی رہنی والی منگلا بھدرا نائک، کمٹہ ونلّی کے رہنے والے ذکریا آدم جی موٹا اور بیٹکولی کے رہنے والے فیض فیروز ہوڈیکر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان سبھوں کو اُڈپی کے ادرش اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
دیگر زخمیوں میں بس ڈرائیور پنڈلک وینکٹ رمن گوڈا ، کنڈیکٹرسریش رام چندرا دیگر مسافر موہنی دیو، سومیترا، سواتی شیورام، شاستری ، شیلا رام، منگلا رگھویندرا گوڈا، ترپتی راگھویندرا گوڈا، موہنی دھرما نائک، گرو مورتی ، صوبیا انصار شیخ، رئیس انصار شیخ، ہونمّا وینکٹ رمن نائک، دنیش دتّا نائک، گریدھر، گیتا نارائن نائک، شردھ ونائک نائک، سویتا مہیش نائک سمیت دیگر لوگوں کو کمٹہ سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ دیگر مسافروں کو بھی معمولی چوٹیں آئی تھیں، جنہیں مرہم پٹی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔